• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمراکمل فٹنس ٹیسٹ میں فیل،چیمپئنزٹرافی سے باہر

Umar Failed A Fitness Test Out Of Champions Trophy
چیف سیلکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوگئے اس لیے انہیں لندن سے واپس بلایا جارہا ہے ، ان کی جگہ چیمیئنز ٹرافی کے لیے حارث سہیل یا عمر امین کو بھیجا جائے گا۔

چیف سیلکٹر نے بتایا کہ عمر اکمل آسٹریلیا ٹور میں بھی فٹ نہیں تھے،انہیں اپنی فٹنس پر توجہ دینا ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے حارث سہیل اور عمر امین نے پاکستان کپ میں اچھا پرفارم کیا ہے ان میں سے کسی ایک کو چیمیئنز ٹرافی کے لیے انگلینڈ بھیجا جائے گا ۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے روزنامہ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ کہ26سالہ عمر اکمل تین بار فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ٹیم انتظامیہ انہیں واپس بھیجنا چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمراکمل بر منگھم میں پریکٹس سیشن کے دوران الگ تھلگ نظر آئے اور انہوں نے اپنے قریبی لوگوں سے کہا ہے کہ میرے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے۔

عمر اکمل کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی ان سےسخت نالاں تھے اور برمنگھم کے کیمپ میں کوچ نے عمر اکمل کو بیٹنگ بھی نہیں کروائی۔ ٹرینر گرانٹ لوڈن کی جانب سے لیا گیا فٹنس ٹیسٹ بھی عمر اکمل کلیئر نہ کرسکے تھے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد عمر اکمل کی ٹیم انتظامیہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی جس کے بعد ٹیم انتظامیہ نے انہیں پریکٹس سے روک دیا ۔
تازہ ترین