• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 23 مئی سے تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگا

The Three Day Polio Campaign In Karachi
کراچی میں 23 مئی سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائےگا۔مہم میں 23 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک پلائی جائےگی۔

ترجمان ایمرجنسی آپریشن سیل کے مطابق مہم 23 سے 26 مئی تک جاری رہے گی ۔ ترجمان نے بتایاکہ رواں سال کی پانچویں تین روزہ مہم میں 13 ہزار ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاو ٔکی خوراک پلائیں گی۔

مہم میں پولیو رضا کاروں کی سیکیورٹی کے لئے 5 ہزار پولیس اہلکا روں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ رینجرز اہلکار بھی پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر معمور ہوں گے ۔

ترجمان ای او سی کے مطابق موجودہ موسم میں پولیو وائرس پھیلنے کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں جس کے باعث والدین پولیو رضاکاروں سے تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو ٔکے قطرئے ضرور پلائیں۔
تازہ ترین