• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کا ایوانکا کی ویمن انٹر پرینیورز کیلئے100 ملین ڈالرز کا چندہ

Saudi Arabias Contribution Of 100 Million For Avanka Women International
سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کی ویمن انٹر پرینیورز فنڈ کے لئے 100 ملین ڈالرز کا چندہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ کی ٹویٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کے دوران مخالف امیدوار ہیلری کلنٹن کو کلنٹن فاؤنڈیشن کے لئے سعودی عرب سے چندہ لینے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

امریکی صدارتی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ چالاک ہلیری کہتی ہے کہ ہمیں سعودی عرب اور دیگر ملکوں کو نفرت کے لئے چندہ دینے سے روکنے کا کہنا چاہیے، میں ہلیری سے کہتا ہوں کہ وہ فوری طور پر ان ملکوں سے کلنٹن فاؤنڈیشن کیلئے لئے گئے 25 ملین ڈالرز واپس کرے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کلنٹن فاؤنڈیشن نے سعودی عرب سے 10 سے 25 ملین ڈالرز کا چندہ وصول کیا تھا۔ کلنٹن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق یہ چندہ اس وقت نہیں دیا گیا تھا جب ہیلری کلنٹن امریکا کی وزیر خارجہ تھیں جبکہ ایوانکا ٹرمپ کو سعودی عرب سے 100 ملین ڈالرز کا چندہ ایسے وقت دیا گیا ہے جب ان کے والد امریکی صدر ہیں۔
تازہ ترین