• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما کیس :جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ پر حکومت کو تحفظات

Imran Khan Has Inadequate Information Talal Chaudhy
حکومت نے پاناماکیس کے معاملے پر بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی ابتدائی رپورٹ پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ پر تحفظات سے آگاہ کر دیاہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاناما کیس میں اپنے جن حقوق سے دستبردار ہوئے تھے، جے آئی ٹی کے سامنے وہ سارے حقوق استعمال کریں گے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے پاناما کیس میں کئی قانونی حقوق چھوڑے مگر جے آئی ٹی میں قانونی حقوق لینے کا اختیار رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے جے آئی ٹی وزیراعظم کو کسی اور قانون سے نہیں جانچے گی، یہ نہیں ہوسکتا کہ حسن اور حسین نواز کے لیے بیرون ملک مقیم دیگر پاکستانیوں سے مختلف قانون ہو ۔

عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب کی معلومات ہمیشہ ناکافی ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو قومی امور کا نہیں پتا، بین الاقوامی امور تو دور کی بات ہے،سعودی عرب میں چند ملکوں کو بلایا گیا تھا جن میں پاکستان بھی شامل تھا۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ عمران خان ان لوگوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جو فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچارہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان اور فوج کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی گئی، ان لوگوں کو آزادی اظہارِ رائے کی تمیز سکھائی جا رہی ہے۔
تازہ ترین