• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Mount Everests Hillary Step Has Collapsed
دنیا کے بلند و بالا پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی کے نزدیک واقع ہیلری اسٹیپ نامی سطحی چٹان گر گئی جس کے بعد ایورسٹ سر کرنے والوں کیلئے خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی کوہ پیما نے ہیلری اسٹیپ کے گرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ہیلری اسٹیپ ممکنہ طور پر 2015ء میں نیپال میں آنے والے زلزلے میں گری تھی۔

ہیلری اسٹیپ کا نام ماؤنٹ ایورسٹ کو 1953 ءمیں پہلی مرتبہ سر کرنے والے نیوزی لینڈ کے کوہ پیما سر ایڈمنڈ ہیلری کے نام پر رکھا گیا تھا۔

کوہ پیماؤں نے ہیلری اسٹیپ کے خاتمے کو ایک عہد کا خاتمہ قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس چٹان کے باعث ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے میں نسبتاً آسانی تھی ،مگر اب یہ راستہ مزید پر خطر ہوگا۔
تازہ ترین