• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نائب صدر کی تقریر کے دوران طلبا کا احتجاج

Notre Dame Students Walk Out Of Us Vice President Speech
امریکی ریاست انڈیانا کی نوٹرے ڈیم یونیورسٹی کے درجنوں طلبا نے امریکی نائب صدر مائیک پینس کی تقریر شروع ہونے پر احتجاجاً واک آئوٹ کیا۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ طلبا حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ خاموشی کے ساتھ واک آئوٹ کرنے والے طلبا کی تعداد دو ہزار کے قریب بتائی گئی ہے۔

طلبا کے مطابق وہ امریکی صدر ٹرمپ کی شہری آزادیوں کوسلب کرنے اور سفری پابندیوں کی پالیسیوں پر اعتراض رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ نوٹرے ڈیم یونیورسٹی ، امریکا میں ایک اہم کیتھولک یونیورسٹی تصور کی جاتی ہے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ موجودہ امریکی نائب صدرمائیک پینس انڈیانا کے سابق گورنر رہ چکے ہیں۔
تازہ ترین