• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض کانفرنس:انسداد دہشت گردی فورس تشکیل دینے کا اعلان

Riyadh Conference Forming Of Anti Terrorist Force Announced
سعودی عرب میں اسلامی ملکوں اور امریکہ سربراہ کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے ایک نئی فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ابتدائی طور پر34 ہزار فوجیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

میڈیا کے مطابق ریاض میں عرب، اسلامک اور امریکہ ، سربراہ کانفرنس ،سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور متعدد مسلمان ممالک کے سربراہان مملکت نے شرکت کی۔اس موقع پر انسداد دہشت گردی کے لیے ایک نئی فورس کی تشکیل کا اعلان کیا گیا۔

کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ آئندہ سال مشرق وسطیٰ میں نیا اسٹریٹیجک اتحاد تشکیل دیا جائے گا جو دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کے ساتھ ساتھ اتحاد میں شامل ممالک کے دفاعی اور اقتصادی مفادات کا تحفظ کرے گا۔

سربراہ کانفرنس میں عرب ملکوں، مسلمان ممالک اور امریکا کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قابل اعتماد شراکت کو یقینی بنانے، علاقائی امن و سلامتی، استحکام اور ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

سربراہ کانفرنس میں فرقہ واریت کی شدید مذمت کے ساتھ ساتھ اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے موثر حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
تازہ ترین