• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران کے بلدیاتی انتخابات میں اصلاحات پسند امیدوار کامیاب

Iran Reformists Sweep Tehran Municipal Elections
ایرانی دارالحکومت تہران میں اتوار کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اصلاحات پسند امیدواروں کو بھاری کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

تہران شہر کے تمام اکیس حلقوں میں اصلاحات پسند امیدوار کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔ ان نتائج کے بعد اب تہران کے قدامت پسند میئر محمد باقر کالیباف کو اپنا منصب چھوڑنا پڑے گا۔

کالیباف بھی صدر حسن روحانی کے مقابلے میں صدارتی الیکشن میں امیدوار تھے اور ہار گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بقیہ شہروں میں بھی اصلاحات پسندوں کو وسیع پیمانے پر کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

بلدیاتی انتخابات سے قبل انیس مئی کو اعتدال پسند صدر حسن روحانی نے دوسری مدت صدارت کا الیکشن تقریباً 59 فیصد ووٹوں سے جیتا تھا۔
تازہ ترین