• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران:غیرقانونی افغان مہاجرین کی ملک بدری کا سلسلہ جاری

Iran Continues Deporting Illegal Afghan Refugees
ایران نے 130000 دستاویزی ثبوت کے بغیر ملک میں رہنے والے افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیج دیا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق افغان وزارت برائے مہاجرین اور واپس آنے والے افراد کے ترجمان حافظ محمد میاں خیل نے کہا ہے کہ 60 سے 65 فی صد کو زبردستی ملک بدر کیا گیا ہے۔

واپس بھیجے جانے والوں میں سے اکثریت نوجوانوں کی ہے، لیکن کچھ خاندان ہیں، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ واپس آنے والوں کی بڑی تعداد کے باعث حکومت اور مہاجرین کے اداروں پر بوجھ پڑا ہے، ایسے میں جب کہ خصوصی طور پر پاکستان سے بھی مہاجرین کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔
تازہ ترین