• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی ائیرپورٹ پرمیلانیا نے ٹرمپ کا ہاتھ جھٹک دیا

Melania Trump Slaps At President Trumps Hand In Israeli Airport
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو جب اسرائیل پہنچے تو ہوائی اڈے پر ان کی بیوی میلانیا کے ساتھ ان کے تعلقات کچھ کشیدہ نظر آئے۔

ٹرمپ نے بیوی کی طرف ہاتھ بڑھایا تو میلانیا نے ان کا ہاتھ جھٹک دیا، اس پر ٹرمپ نے خود ہاتھ بڑھا کر ان کا ہاتھ پکڑ لیا۔اس موقع پر اسرائیلی پارلیمنٹ کا ایک رکن ٹرمپ کو روک کر ان کے ساتھ سیلفی بنانے لگا۔

جب اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے ہاتھ سے اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کا ہاتھ جھٹکنے کی کوشش بھی کی مگر وہ باز نہ آیا اور مسلسل سیلفی بناتا رہا۔

اس سے قبل دورہ سعودی عرب مکمل کر کے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اسرائیل پہنچ گئے،جہاں اسرائیلی وزیر اعظم نے انکا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انھیں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر ٹرمپ نے کہا ہم اسرائیل سے محبت کرتے ہیں،اور اس کا احترام کرتے ہیں اور امریکا میں موجود تمام لوگوں کی محبت کا پیغام پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اب مل کر کام کرنا ہے تا کہ ہم ایک ایسے مستقبل کی تعمیر کرسکیں جہاں خطے کی قومیں امن و سکون سے ہوں۔

علاوہ ازیں اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو سے ملاقات کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ اب بہت سی ایسی باتیں ہوں گی جو پہلے نہیں ہوئیں، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن بھی قائم ہوجائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں امن چاہتے ہیں، سعودی عرب کانفرنس میں متعدد عرب رہنماؤں سے ملاقات ہوئی، تمام رہنما داعش کے خطرے اور انتہاپسندی سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا بھی ایسے ممالک کا خیر مقدم کرتا ہے جو پرتشدد کارروائیوں کے خلاف کام کریں۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق نئی امریکی پالیسی کو سراہتے ہیں۔
تازہ ترین