• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانز فلم فیسٹیول ،اسرائیلی وزیر ثقافت کے لباس پر تنازع

Israel Cultural Minister In Cannes
کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر اسرائیلی وزیر ثقافت کا ’بیت المقدس‘ کے مناظر والا لباس تنقید کی زد میں آگیا۔

اسرائیلی وزیر کے اقدام کو فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی قرار دیا گیا ،آرٹ اور فیشن کی علامت میں سیاست کود پڑی ۔

کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر اسٹائل اور گلیمر کا چرچا ہوتا ہے لیکن اسی ریڈ کارپٹ پر اسرائیلی وزیر ثقافت مری ریگیو نے تعصب کی چنگاریوں کے ساتھ انٹری دی۔

کیمروں کا فوکس مری ریگیو کا سفید گاؤن ٹھہرا جس کے دامن پر بیت المقدس کے مناظر تھے۔

مری ریگیو نے کہا کہ انۃوں نے یہ لباس یروشلم کے انضمام کو 50سال پورے ہونے کی علامت کے طور پر پہنا ہے۔

پچاس سال پہلے اس دن 1967ءمیں 6روز کی لڑائی کے بعد اسرائیل نے بیت المقدس پر قبضہ کرلیا تھا ۔

سوشل میڈیا پر مری ریگیو کے متنازع لباس کو فوٹو شاپ کیا گیا اور دامن پر مغربی دیوار اور تباہ حال غزہ کی منظر کشی کی گئی ، وہ دیوار دکھائی گئی جس نے فلسطینیوں کو ان کی زمین سے محروم کر رکھا ہے۔
تازہ ترین