• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری نوجوان کو جیپ سے باندھنے والے افسر کو میڈل مل گیا

Army Officer Major Gogoi Who Tied Youth To Jeep As Human Shield Awarded Medal
ظلم کی سزا نہیں بلکہ انعام، مقبوضہ کشمیر میں نوجوان کو جیپ سے باندھنے والے فوجی افسر کو بہادری کا میڈل پہنادیا گیا۔

بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے سری نگر پہنچ کر میجر لیتول گوگوئی کو ایوارڈ دیا ۔

انصاف کی دہائیاں دینے والے نوجوان کے گھر والے بھارتی فوج کے دوغلے پن پر حیران رہ گئے۔

بھارت میں نرالے انصاف کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے فوجی افسر کی انکوائری تو ایک طرف بھارتی آرمی چیف نے شاباشی دیتے ہوئے اسے فوجی ایوارڈ بھی دے ڈالا۔

مقبوضہ وادی میں ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فوجی میجر لیتول گوگوئی کو بھارتی آرمی چیف نے اس کے انسانیت سوز کارنامے پر میڈل سے نواز دیا ہے۔

بھارتی آرمی چیف نے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں پر میجر گوگوئی کو داد بھی دی۔

میجر گوگوئی نے 9اپریل کو سرینگر میں ایک کشمیری شخص کو فوجی جیپ سے باندھ کر وادی میں گھمایا تھا۔

انسانیت سوز واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر عوامی حلقوں کی کی جانب سے بھارتی فوج کے خلاف سخت ردعمل آیا تھا۔
تازہ ترین