• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
+2
+5
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔ برطانوی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مانچسٹر میں ڈیٹونیٹنگ ڈیوائس وقت سے پہلے پھٹنے سے حملہ آور بھی مارا گیا۔

دھماکوں کے بعد اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں اعلیٰ حکام وزیراعظم تھریسامے کو بریفنگ دیں گے ۔ ادھر کنزرویٹو پارٹی نے انتخابی مہم معطل کر دی ہے۔

پیر اور منگل کی درمیانی شب ہونے والے دھماکوں میں اب تک 22افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 50افراد زخمی بتائے گئے ہیں ۔

دھماکے کے بعد برطانوی کنزرویٹو پارٹی نے انتخابی مہم معطل کر دی ۔پارٹی ذرائع کے مطابق برطانیہ میں عام انتخابات 8 جون کو ہوں گے ۔

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم نے پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے سیکورٹی اجلاس طلب کر لیا جس میں اعلیٰ برطانوی حکام وزیر اعظم ٹریزامے کو بریفنگ دیں گے ۔

برطانوی حکام کے مطابق دھماکا میوزیکل کنسرٹ کے اختتام پر ہوا۔ کنسرٹ کے بعد لوگوں نے باہر نکلنا شروع کیا ہی تھا کہ دھماکا ہوگیا ۔مقامی وقت کے مطابق رات دس بج کر پینتیس منٹ پر خودکش دھماکا ہواجس کے بعد مانچسٹر ایرینا اور اطراف میں بھگدڑ مچ گئی۔

واقعے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال پہنچایا گیا ۔ پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا اور لوگوں کو ہدایت کی کہ اس علاقے سے دور رہیں۔

بم ڈسپوزل حکام نے بھی جائے وقوع پر پہنچ کر سوئپنگ کا کام شروع کیا۔ اس دوران وکٹوریا ریلوے اسٹیشن سے ٹرین سروس معطل کردی گئی جبکہ مختلف ٹیکسی سروسز کی جانب سے ایرینا میں پھنسے افراد کے لیے مفت سفر کی پیشکش کی گئی ہے۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ جانی نقصان دھماکے کے بعد بھگدڑ مچنے سے ہوا۔ امریکی گلوکارہ کے ترجمان کا کہنا ہے آریانا گرینڈے خیریت سے ہیں۔

مانچسٹر میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ بتایا جارہا ہے۔ مانچسٹر ایرینا ،یورپ بھر کا سب سے بڑا ان ڈور ایرینا ہے جس میں 21 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔
تازہ ترین