• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسری شادی کرنے پربیوی نےشوہر پر تیزاب پھینک دیا

Wife Threw Acid On Her Husband Due To Second Marriage
وہاڑی میں خاتون نے دوسری شادی کرنے پر اپنے شوہر پر تیزاب پھینک دیا جس سے اس کا جسم 35 فیصد جھلس گیا ۔

پولیس کے مطابق بیوی کی جانب سے شوہر پر تیزاب پھینک نے کا واقعہ وہاڑی کے نواحی گاؤں 47 چک بنگلہ فاضل میں پیش آیا جہاں دوسری شادی کرنے پر ملزمہ یاسمین اپنے شوہر پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئی۔

متاثرہ شخص کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اُسے نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی تلاش شروع کردی ۔
تازہ ترین