برطانیہ میں شادی کی پیشکش کا انوکھا انداز، اسمبلی کے کونسلر نے دورانِ اجلاس تقریر کرتے ہوئے اپنی ساتھی خاتون کونسلر کو شاد ی کی پیشکش کردی۔
برطانیہ کی کاؤنٹی لنکن شائر میں اسمبلی کے اجلاس کے دوران کونسلر تھامس مارٹن نے ہلین کو شادی کی پیشکش کر کے سب کوحیران کر دیا ۔
کونسلر ہیلن اس اچانک پروپوزل سے حیران رہ گئیں تاہم تیس سیکنڈ کے وقفے کے بعد ہیلن نے پیشکش قبول کر لی جس پر تمام ہال تالیوں سے گونج اُٹھا۔