• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: مطالبات کے حق میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

Young Doctors Protest
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کے حق میں اسپتالوں میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ پشاور میں ڈ اکٹر ز نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں جمع ہو کر جاں بحق ڈاکٹروں کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کر دیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے اپنے مطالبات کے حق میں آج ہڑتال کردی۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سینئر ڈاکٹرز موجود ہیں ، تمام شعبے کھلے ہوئے ہیں تاہم ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دفعہ 144 کے تحت اسپتالوں میں مظاہروں پر پابندی بھی عائد ہے۔لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹروں کے جمع ہوتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی اسپتال پہنچ گئی ۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیاہے کہ جاں بحق ڈاکٹروں کو معاوضہ دیا جائے، صوبہ بھر کے تمام ڈاکٹروں کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس اور ٹائم اسکیل ترقی بھی دی جائے۔

انہوں نے ڈاکٹروں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں سیاسی مداخلت ختم کی جائے اور ایم او ایکٹ میں تجویز کئے گئے ترامیم کی جائیں۔
تازہ ترین