• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی وگیس کے نرخ ہمسایہ ممالک کے برابر کرنے کا مطالبہ

Demand For Electricity And Gas Prices To The Neighboring Countries
صنعتکاروں نے حکومت سے بجلی اور گیس کے نرخ ہمسایہ ممالک کے برابر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کا نرخ 11 روپے سے کم کرکے 7 روپے ،گیس ٹیرف 600 سے گھٹا کر 400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کیا جائے ۔

پاکستان کی برآمدات رواں مالی سال پیداواری لاگت بڑھنے پر پڑوسی ممالک سے مسابقت نہ رکھنے پر گھٹتی رہی ۔

پاکستانی برآمدات جو ایک بار 25 ارب ڈالر تک جا پہنچی تھیں ، اب 20 ارب ڈالر تک محدود ہوگئیں ۔

برآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ پانی بھی خریدتے ہیں ، بجلی ،گیس اور دیگر اخراجات بھی بہت زیادہ ہیں جس کی وجہ سے پیداواری لاگت پڑوسی ممالک سے دس سے بارہ فیصد زیادہ ہے۔

آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، میاں زاہد حسین کا کہناہے کہ جو سال گزر گیا اس کو پیچھے چھوڑنا ہوگا اور برآمدات میں اضافے کے لئے نئے مالی سال کے بجٹ میں ایسے فیصلے کرنا ہوں گے جن پر عمل درآمد بھی ہوسکے ۔
تازہ ترین