• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ فلسطینی صدر سے ملاقات کے لیے بیت المقدس پہنچ گئے

Trump Arrives In Bethlehem To Meet Palestinian President Abbas
امریکی صدر ٹرمپ فلسطینی صدر سے ملاقات کے لیے بیت المقدس پہنچ گئے۔فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے امریکی صدر کا استقبا ل کیا۔

مشرق وسطی کے دورے پر موجود امریکی صدر ٹرمپ اپنے دورے کے آخری روز آج فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔اس موقع پر بیت المقدس میں سیکیورٹی سخت اور سڑکیں سنسان رہیں ۔

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جابجا امریکی اور فلسطینی پرچم لگائے گئے اور استقبالی بینرز میں صدر ٹرمپ کو’مین آف پیس‘کا نام دیا گیا ۔

اس سےقبل اسرائیل کےدورے کےدوران پوچھے گئے ایک سوال کے جوا ب میں ڈونلڈٹرمپ کا کہناتھاکہ انہیں معلوم ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بات چیت کی بحالی ایک مشکل ترین کام ہے لیکن امید ہے کہ آخرکار ہم فریقین کے درمیان امن معاہدے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔
تازہ ترین