• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما کیس ، جے آئی ٹی نے 4 اداروں سے ٹیمیں مانگ لیں

Nab Secp Fia And Sbp Send Teams To Assist Jit In Panama Probe
پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے 4 اداروں سے ٹیمیں مانگ لیں۔ایس ای سی پی ، نیب ، ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی ٹیمیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی مدد کے لیے فراہم کردیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ، ایف آئی اے ،ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹیمیں تشکیل دے کر ان کی خدمات جے آئی ٹی کے حوالے کردیں۔

ایس ای سی پی نے 4ممبرز کی ٹیم کا انتخاب کیاہے،ایس ای سی پی کی ٹیم میں حماد جاوید ، خرم حسن، انوارہاشمی اور ہارون عبداللہ شامل ہیں۔

نیب کی ٹیم کی سربراہی خاور الیاس کررہے ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایف آئی اے نے بھی ٹیمیں بھیج دی ہیں۔
تازہ ترین