• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس کی کارروائی میں 3 ملزمان گرفتار

Karachi Police Arrest 3 Suspects In Action
کراچی کے علاقے شیرشاہ سے پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کرلیاجبکہ گھر سے خاتون کی لاش ملی اور عزیز آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

شیرشاہ میں پولیس نے کارروائی کرکے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں اسٹریٹ کریمنل اور منشیات فروش شامل ہیں،ان سے اسلحہ، نقدی چھینی گئی موٹرسائیکل اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

ملزمان کی شناخت دانش، سہیل اور فرخ کے نام سے ہوئی ہے،جو اسٹریٹ کرائم،بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

دوسری جانب عزیز آباد میں لیاقت علی خان چوک پر دودھ کی دکان پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر40سالہ ابرار زخمی ہوگیا ہے۔

ادھر سپر ہائی وے افغان کیمپ میں گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
تازہ ترین