آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کنٹرول لائن پر پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ نوشیرہ سیکٹر میں پاک فوج کی چوکیاں تباہ کرنےکابھارتی دعویٰ بےبنیاد اور گمراہ کن ہے۔
بھارتی فوج نے13مئی کو بھمبر سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایاتھا، بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتےہوئے مارٹر گنوں اور توپ خانے سے بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فائرنگ سےشہری زخمی ہوئے اور سول انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیاگیا، بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنا کربھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا گیا، جوابی فائرنگ میں بھارتی چیک پوسٹوں کو خاصا نقصان پہنچا۔
آئی ایس پی آر نے بھارتی چیک پوسٹوں کو تباہ کرنے کی ویڈیو بھی جاری کی۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نوشہرہ سیکٹر میں پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔