• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
23 Year Old Man Arrested For Manchestra Attacks
برطانوی پولیس نے مانچسٹر دھماکے کے سلسلے میں ساؤتھ مانچسٹر سے 23 سالہ شخص گرفتار کرلیا ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت ظاہرنہیں کی گئی ۔

برطانوی پولیس کے مطابق مانچسٹر ایرینا دھماکے میں 22 افراد ہلاک جبکہ 60 زخمی ہوئے ہیں،ارینا میں حملہ آوربھی مارا گیا،جس کے پاس بارودی مواد تھا، جس سے اس نے دھماکا کیا۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے دھماکے کو دہشت گرد کارروائی قراردے دیا ہے۔

حملہ آور نے مانچسٹر میں امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈے کے ہونے والے کنسرٹ کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔
تازہ ترین