• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کا جہاز1200گیلن پینےکاپانی لےکرگوادرپہنچ گیا

Navy Ships With 1200 Gallons Drinking Water Reached Gwadar
پاک بحریہ نے گوادر کےشہریوں کےلئےپینےکےپانی کاتحفہ دیا ہے،یہ تحفہ پاک بحریہ کاایک جہازپینےکاپانی لےکرگوادرپہنچ گیا۔

سرکاری ذرائع کےمطابق پاک نیوی کانصرنامی بحری جہاز 1200گیلن پانی لیکرکراچی سےگوادر پہنچ گیا ہےاورگوادربندرگاہ پرلنگراندازہوچکا ہے ۔

بحری جہاز کےذریعے لایاجانےوالا پانی متعلقہ انتظامیہ کے ذریعے گوادرکےشہریوں کو سپلائی کیاجائےگا، گوادر میں گذشتہ تقریباًایک ماہ سے پانی کاشدید بحران ہے۔

گوادرمیںپانی کابحران آکرہ کورڈیم خشک ہوجانےکےباعث پیداہوا۔دوسری جانب گوادرمیںسمندری پانی کوپینےکےقابل بنانےوالاواحد ڈی سیلینیشن پلانٹ بھی خراب ہے۔

اس صورتحال کے باعث گوادر کےشہری شدیدپریشانی اورمشکلات کاشکارہیں،محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اپنےطور پر گوادر سے تقریبا 80 کلو میٹردورسوڑ ڈیم سےپانی کی فراہمی کی کوششیں تو کررہاہے مگر فراہم کیاجانےوالا یہ پانی گوادر شہر کی طلب سے کم ہے۔

پانی کی شدید قلت کی صورتحال میں پاک بحریہ کی جانب سے پانی لےکرگوادر پہنچنےوالا بحری جہاز گوادر کےشہریوں کےلئے کسی نعمت سےکم نہیں۔
تازہ ترین