• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ سے بات چیت دو طرفہ تعلقات کے لئے اہم ہے ، شاہ سلمان

Negotiation With Trump Is A Turning Point For Relations King Salman
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے ریاض کی میزبانی میں ہونے والی اسلامی، عرب امریکی سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے والی مسلم، عرب اور امریکی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی بات چیت دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات کے ایک نئے موڑ کا نقطہ آغاز ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی فرمانرواشاہ سلمان نے ریاض میں واقع قصر الیمامہ میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ ریاض میں ہونے والی کانفرنس میں اسلامی، عرب اور امریکی قیادت ان کے دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنے کے عزم پر سعودی قوم اور حکومت ان کے شکر گذار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی اپیل پر خلیج تعاون کونسل کی قیادت، عرب قیادت اور مسلمان ممالک کے قائدین نے ریاض میں ہونے والی مشاورتی کانفرنس میں شرکت کرکے سعودی عرب پراعتماد کا اظہار کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالم اسلام، عرب دنیا اور امریکی قیادت نے سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی سربراہ کانفرنسوں کے دوران دہشت گردی، دیرپا قیا امن اور دنیا میں استحکام کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا اور یہ ثابت کیا ہے کہ بین الاقوامی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عرب اور مسلمان ممالک کے ساتھ امریکا بھی ایک ہی صفحے پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک اور امریکاکے درمیان طے پانے والے معاہدے تاریکی اہمیت کے حامل سمجھے جائیں گے بالخصوص خلیجی قیادت اور امریکا کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف پوری قوت سے جنگ لڑنے کے اعلان، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مراکز پر مل کر کاری ضرب لگانے، اعتدال پسندی اور انسداد انتہا پسندی مرکز کے قیام جیسے اقدامات تاریخ ساز فیصلے تصور کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی بات چیت ’اسٹرٹیجک پارٹنر شپ‘ کے نقطہ نظر سے دو طرفہ تعلقات کا نیا موڑ ثابت ہوگی۔
تازہ ترین