• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی گارڈز سے امریکیوں کی بدتمیزی، ترکی نے سفیر واپس بلا لیا

Misbehave With Presidential Guards Turkey Recalled Its Ambassador From Washington
ترکی نے امریکا سے اپنا سفیر احتجاجاً واپس بلالیاہے۔ انقرہ میں امریکی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج کیاگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ ترک صدر کے پہنچنے پر وائٹ ہاؤس کے باہر متعدد افراد نے ترک صدر کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

ترک صدر کے محافظوں نے مظاہرین کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کی تو جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ جھڑپوں کے دوران ترک صدارتی محافظوں نے مظاہرین کو لاتیں اور گھونسے مارے۔

واشنگٹن ڈی سی کی میٹروپولیٹن پولیس نے موقع پر پہنچ کرترک صدارتی محافظوں سے جارحانہ رویہ اختیار کیا ، جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ترک صدر کے محافظوں پر تنقید کی اور کہا کہ امریکا میں ہرشخص کو آزادی ہے مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔
تازہ ترین