• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدرحسن روحانی کو اقوام متحدہ کی مبارکباد

United Nations Felicitation To Iranian President Hassan Rouhani
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے حسن روحانی کو ایران کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دواڑیک نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایران میں 12ویں صدارتی اور پانچویں دیہی، شہری انتخابات کے کامیاب انعقاد اور ڈاکٹر حسن روحانی کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے ایران کے منتخب صدر حسن روحانی اور ایرانی قوم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور ایران کے درمیان روشن مستقبل کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی57 فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ حسن روحانی نے 23 ملین 5 لاکھ 49 ہزار 616 ووٹ حاصل کئے۔
تازہ ترین