• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب،رمضان کےچاندکی رویت کا فیصلہ جمعرات کوہوگا

Saudi Arabia Appealed To The Ramadan Moon On Thursday
سعودی عرب کی سپریم جوڈیشل کونسل نے رمضان المبارک کے چاندکی جمعرات کے روز رویت یا عدم رویت کے فیصلے کی اپیل کردی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری بیان میں مملکت میں مقیم تمام مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جمعرات کی شام کو رمضان المبارک کا چاند نگاہ یا دوربین سے تلاش کرنے میں مدد کریں۔

کونسل نے کہا ہے کہ چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی عدالت کو مطلع کریں۔

کونسل نے مزید کہا کہ جمعرات کو چاند نظر نہ آنے کی صورت میں ہفتہ 27 مئی کو پہلا روزہ ہوگا۔
تازہ ترین