• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی میجر کو اعزاز انسانی حقوق کیلئے اظہارِ حقارت ہے، ایمنسٹی

Amnesty International Condemned India Award Medal To Major Gogoi
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی میجر گوگوئی کو فوجی اعزاز دینا بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کے لیے حقارت کا اظہار ہے۔

بھارت میں ایمنسٹی اینٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آکارپٹیل نے میجر گوگوئی کو فوجی اعزاز دینے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے کو ایوارڈ دینا بھارتی فوج کی پرتشدد پالیسی کی حمایت کو ظاہر کرتا ہے۔

آکارپٹیل کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ بھارتی فوج ظالمانہ، غیرانسانی اور توہین آمیز سلوک اور تشدد پر عمل پیرا رہنا چاہتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس عمل سے کشمیریوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کرنے والوں کو سزا کا خوف نہیں رہے گا۔
تازہ ترین