• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: پارلیمانی انتخابات کاپہلامرحلہ 11 جون کو منعقد ہوگا

French Parliamentary Elections First Phase Will Be Held On 11th June
فرانس کے پارلیمانی انتخابات کاپہلامرحلہ گیارہ جون کو منعقد ہوگا جس میں 47ملین ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کرینگے ۔

قومی اسمبلی کی 577نشستوں کیلئے تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں کے 6500امیدوارانتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ فرانس کے صدرمیکرون کی سیاسی جماعت آن مارش کو ملک بھرسے 15ہزار سے زائد ٹکٹ کے خواہشمند افراد نے درخواستیں دیں ، تاہم میکرون نے 526امیدواروں کو انتخابی معرکہ کیلئے چنا ہے۔

11جون کو فرانس کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ہونیوالے پارلیمانی انتخابات میں کامیاب امیدوار کو کم ازکم12.5 فیصد ووٹ لینالازم ہوگا جس میں کامیاب امیدوار18جون کو دوسرے مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں فرانس کے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے والی بڑی سیاسی جماعتوں ری پبلکن، نیشنل فرنٹ اورسوشلسٹ پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم اس وقت عروج پر ہے۔

سیاسی مبصرین اور مختلف سروے منعقد کرنیوالے اداروں کے ذرائع کاکہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے انتخابات میں فرانس کے صدر میکرون کی جماعت آن مارش 280 سے 300کے قریب نشستیں لینے میں کامیاب ہوجائے گی کیونکہ انہوں نے 52فیصد نئے چہرے متعارف کرائے ہیں اور ان کی جماعت میں سوشلسٹ ،ری پبلکن اوردیگرجماعتوں کے اہم رہنما شامل ہوچکے ہیں۔

میکرون کی جماعت کو289ارکان کی اکثریت درکار ہے یہ انتخابات ان کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔دوسری طرف سخت گیرموقف رکھنے والی سیاسی جماعت نیشنل فرنٹ کو تقریباً 20ووٹرزکی حمایت ہے، سوشلسٹ پارٹی اس کے اتحادی ملک بھرسے تقریباً40 سے 50نشستیں لینے میں کامیاب ہوتادکھائی دے رہے ہیں۔

فرانس کے قومی اسمبلی کے انتخابات میں نیشنل فرنٹ کی سربراہ اور صدارت انتخابات میں ناکام ہونیوالی مارلی لوپن بھی قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں جنہیں اپنی کامیابی کاقوی یقین ہے ۔
تازہ ترین