• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہما قریشی نے رجنی کانت کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کر دیا

Huma Qureshi Announced To Work With Rajni Kant In A Movie
بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ ہما قریشی نے رجنی کانت کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہما قریشی کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ فلم میں رجنی کانت کے ساتھ کام کریں گی یا نہیں ، تاہم اب ہما قریشی نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے رجنی کانت کے ساتھ فلم میں کام کریں گی ۔

ہما قریشی کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ فلم ساز اس کا اعلان جلد کر دیں ۔اس کردار کے لئے پہلے ودیا بالن کو لیا جانا تھا لیکن ان کی مصروفیت کے باعث اب ہما قریشی یہ کردار نبھائیں گی ۔ہما فلم کی شوٹنگ کا آغاز 28مئی سے ممبئی میں کریں گی۔
تازہ ترین