• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ: سی ٹی ڈی و پولیس کی کارروائیاں، 11ملزمان گرفتار

Sheikhupura Ctd And Police Operation 11 Criminals Arrested
سی ٹی ڈی اور پولیس نے شیخوپورہ میں کارروائی کرتے ہوئے 11ملزمان کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ گوجرانوالہ سے داعش کا کارکن گرفتار کرلیا گیا ۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے سید والا میں کیے جانے والے آپریشن میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران 11 ملزمان گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں 5عادی مجرم ہیں۔

ادھر گوجرانوالہ میں بھی سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے جنرل بس اسٹینڈ سے داعش کا کا رکن گرفتار کرلیا۔ ملزم سے بارودی مواد، پرائما کارڈ اور ڈیٹو نیٹرز برآمد کرلیے گئےہیں۔
تازہ ترین