• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر کے بعد مزید حملے ہوسکتےہیں، برطانوی وزیر اعظم

Uk Pm May Says Threat Level Raised To Critical After Manchester Attack
برطانوی وزیراعظم تھریسامے نےکہا ہے کہ مانچسٹر کے بعد مزید حملوں کا خدشہ ہے۔ خدشے کے پیش نظر نہ صرف حساس مقامات پرپولیس کی جگہ فوج تعینات کی جائے گی بلکہ دہشت گردی کے خطرے کا لیول بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خطرےکا لیول بڑھا کرسنگین سے نازک کر نے کا یہ فیصلہ نئی تحقیقات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے مسلح افواج کی مدد کی درخواست وزیر دفاع نے منظور کرلی لہذا کانسرٹس، میچز اور دیگر عوامی ایونٹس پر پولیس کی جگہ فوج تعینات کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ امکان نظرانداز نہیں کرسکتے کہ مانچسٹرحملے میں کوئی گروپ ملوث تھا یا یہ انفرادی فعل تھا ۔

واضح رہے منگل اور بدھ کی درمیانی شب برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں دہشت گردوں نے امریکی گلوکارہ کے کنسرٹ میں وار کر ڈالا جس میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔اس واقعے میں بچوں، نوجوانوں اور خواتین سمیت 22افراد کی زندگی موت کے اندھیروں میں گم ہوگئی۔
تازہ ترین