• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر حملہ: برطانیہ میں مسلم اور یہودی کمیونٹی مشکوک

Muslim And Jewish Community Became Suspecious In Uk
مانچسٹر میں حملے کے بعد سے برطانیہ میں مسلم اور یہودی کمیونٹی کو مشکوک نظروں سے دیکھا جارہا ہے تاہم دونوں گروپس کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

امریکی جریدے نیوز ویک کے مطابق حالیہ کچھ برسوں میں یورپ بھر میں اسلام اور یہودیت مخالف جذبات اور حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مسلم مخالف واقعات کو مانیٹر کرنے والی تنظیم ’’ٹیل ماما‘‘ کے مطابق برطانیہ میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 2016 کے دوران مسلمانوں کے خلاف واقعات میں326 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اسی عرصے میں برطانیہ میں 1309 یہودی مخالف واقعات پیش آئے ۔

اس کا مطلب ہے کہ ان واقعات میں 2015 کے مقابلے میں 36 فیصد اضافہ ہوگیا۔

مانچسٹر حملے کے بعد مسلمانوں اور یہود ی تنظیموں نے واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ حملہ قابل نفرت اور خوفناک ہے۔

واضح رہے حملے کے وقت مسلمان ٹیکسی ڈرائیوروں نے پریشان متاثرین کو ان گھرکے مفت چھوڑنے کے لیے بھی اپنی خدمات پیش کیں تھیں۔
تازہ ترین