• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکس بےمیں ڈوبنے والےچوتھے نوجوان کی لاش نکال لی گئی

Many Youngsters Drown Off Karachi Beaches
کراچی کے ساحل ہاکس بے میں ڈوبنے والے ایک اور نوجوان کی لاش نکال لی گئی، 3 نوجوانوںکی لاشیں پہلے ہی نکال لی گئی تھیں ۔

گذشتہ روز سینڈزپٹ کے ساحل پراورنگی ٹاؤن سے آئے اسکول کے طلبہ خوشی خوشی ساحل پر نہارہے تھے کہ اچانک ایک بڑی سی موج چار طلبہ کو بہا کر لے گئی۔

اساتذہ اور ساتھی طلبہ مدد کے لئے چیختے چلاتے رہے مگر کوئی لائف گارڈ ڈوبنے والوں کو بچانے کے لئے موجود نہ تھا۔

ایدھی کے ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر اعجاز، حمزہ اور علی کی لاشیں نکال لیں جبکہ چوتھے طالب علم کی تلاش جاری تھی جس کو آج صبح ایدھی رضا کاروں نے نکال لیا۔

چوتھے طالبعلم کی شناخت ظفر کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین