• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیزل بچانے کے لیے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، نعیم الرحمان

Jamat E Islami To Stage Rallies In Karachi Today
جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے خلاف آج شارع فیصل پر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک مافیا بن چکا ہے، ڈیزل بچانے کے لیے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

کراچی میں شاہراہ فیصل پر کے الیکٹرک کی زیادتیوں کے خلاف آج دئیے جانے والے دھرنے کے استقبالیہ کیمپ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کے بیشتر علاقے 16 سے 20 گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہیں۔ کے الیکٹرک اپنا ڈیزل بچانے کی خاطر عوام کے ساتھ زیادتی کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عدالتیں کے الیکٹرک کے سامنے بے بس ہیں کیونکہ کوئی فیصلہ نہیں دیا جارہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنر سندھ نے 15 روز کا کہا تھا مگر ابھی تک ان کا کوئی جواب نہیں آیا،لگتا ہے گورنر بھی بے بس ہیں۔
تازہ ترین