• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولی ملالہ کی گردن سے بازو تک آئی تھی، ڈاکٹر ممتاز

Neurosurgeon Reveals Details Of Malala Operation After Taliban Attack
ملالہ کا علاج کرنےوالے ڈاکٹر ممتاز علی کا کہناہے کہ ملالہ کا معائنہ کیا تو وہ بے ہوش تھی ،گولی ملالہ کی گردن سے بازو تک آچکی تھی ۔

ملالہ یوسف زئی پر حملے کے بعد اس کا علاج کرنےوالے ڈاکٹر ممتاز علی نے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات گیارہ بجے فون آیا کہ مریضہ کی حالت نازک ہے، انتقال ہو سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے فوری طورپر ہوا کی نالی میں سوراخ کیا تاکہ ملالہ سانس لے سکے اور پھر اس کے دماغ کا فوری آپریشن کیا اور گولی نکالی۔

ڈاکٹر ممتاز کے مطابق ملالہ کی سرجری ساڑھے چار بجے ختم ہوئی جس کے بعد اسے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ حج کرکے واپس آئے تو پتا چلا کہ ملالہ کو بیرون ملک منتقل کردیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ بات کرنے پر ملالہ کے چہرے میں خم آتا ہے۔
تازہ ترین