• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Japan Jahangir Siddiqui Calls On Olympic Association
اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے دورہ جاپان میں اولمپکس ایسوسی ایشن اور جاپان اسکواش فیڈریشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی ہے،ملاقات کے دوران اسکواش کے کھیل کو ٹوکیو اولمپکس 2020ء میں شامل کرانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

جہانگیر خان نے روزنامہ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اولمپکس میں اسکواش کو شامل کرانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے،پاک جاپان بزنس کونسل نے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے جس کے لیے وہ رانا عابد حسین کے شکر گزار ہیں۔

پاک جاپان بزنس کونسل کی دعوت پر جاپان آنے والے پاکستان اسکواش کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی جہانگیر خان نے جاپان میں اسکواش کو اگلے اولمپکس میں شامل کرانے کے لیے کئی اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

اس حوالے سے پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے کہا ہے کہ اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے جاپان اسکواش فیڈریشن اور جاپان اولمپک ایسوسی ایشن کے حکام سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں اسکواش کو اگلے ٹوکیو اولمپکس میں شامل کرانے کے لیے اسکواش کا کیس بہترین انداز میں پیش کیا ہے۔

رانا عابد حسین نے کہا کہ جاپان اولمپک فیڈریشن اور پاکستان اسکواش فیڈریشن مشترکہ طور پر اسکواش کو اولمپک میں شامل کرانے کے لیے کام کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے توقع ہے کہ اگلے چند ماہ میں کوئی بریک تھر و حاصل ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر خان پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑی ہیں جو جاپان میں بھی بہت مقبول ہے توقع ہے کہ وہ اسکواش کو اولمپک کھیلوں میں شامل کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
تازہ ترین