• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا سالانہ جنرل اجلاس کل لاہور میں ہوگا

Pcb Annual General Meeting In Lahore Tomorrow
پاکستان کرکٹ بورڈ کا سالانہ جنرل اجلاس کل لاہور میں ہوگا ،جس میں بورڈ کی کارکردگی جانچنے کے ساتھ ساتھ بہترین کرکٹرز کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں سابق کپتان مصباح الحق بھی شامل ہوں گے ۔

پی سی بی کی تیسری سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت چیئرمین پی سی بی شہریار خان کریں گے۔ اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور سبحان احمد سمیت ریجنز اور بورڈز کے عہدیداران شریک ہوں گے۔

مصباح الحق اور یونس خان کو خاص طور پر مدعو ع کیا جائے گا۔

سالانہ جنرل میٹنگ میں بہترین بولر، فیلڈر، وکٹ کیپر، بیٹسمین، کیوریٹر اور ریفری کے ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

اجلاس میں پی ایس ایل سمیت بورڈز کے تمام اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں گزشتہ بجٹ کی آڈٹ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی اور قومی سینئر، جونیئر اور ویمن کرکٹ ٹیموں کیلئے فیوچر ٹور پروگرامز پیش کیے جائیں گے۔ساتھ ہی متعلقہ ایسوسی ایشنز کے الحاق کی درخواستوں پر بھی بحث ہوگی۔
تازہ ترین