• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Was I An Animal Asks Farooq Dar Who Was Tied To A Jeep By Major Gogoi
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی جیپ کےبونٹ پرباندھے جانےوالےکشمیری نوجوان فاروق ڈار کا کہنا ہےکہ کیا میں کوئی جانور تھا جو مجھے جیپ کے بونٹ کے آگے باندھ کر نمائش کی گئی۔

جیپ سے باندھ کر ڈھال بنانے والے بھارتی فوج کے میجر نیتن گوگوئی کو خصوصی سرٹیفکیٹ دیئےجانے پر فاروق ڈار نے بھارتی میڈیاسے بات چیت میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے
کرتے ہوئے کہا کہ کس ملک کا قانون انسانوں کا ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

اس نے کہا کہ اگر ایسا کرنا بھارت کے کسی قانون کے تحت درست ہے تو میں کیا کہوں؟

فاروق ڈار نے یہ بھی کہا کہ غیرانسانی سلوک کرنےوالےبھارتی فوجی افسرکوایوارڈدینےوالوں کےخلاف ڈنڈا نہیں اٹھا سکتا، کیا میں کوئی جانور تھا جو مجھے جیپ کے بونٹ کے آگے باندھ کر نمائش کی گئی۔
تازہ ترین