• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: جماعت اسلامی کا شارع فیصل پر دھرنا

Jamat E Islami Sit In Againt K Electric
جماعت اسلامی آج کے الیکٹرک کے خلاف کراچی کے علاقے نرسری میں شارع فیصل پر دھرنا دے رہی ہے۔

اس موقع پر کسی بھی قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی نفری اور بکتر بند گاڑی نرسری پہنچ گئی ہے جبکہ واٹرکینن بھی دھرنے کے مقام پر پہنچا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا تھا کہ کے الیکٹرک کی اربوں روپے کی لوٹ مار ، اووربلنگ اور بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج شام شارع فیصل نرسری پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

ان کا کہناتھا کہ پر امن احتجاج اور دھرنے کو روکنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

حافظ نعیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ گورنر سندھ محمد زبیر مسئلہ حل کرانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں، ان کی رِٹ موجود نہیں ہے یا تو وہ ملے ہوئے ہیں یا بے بس ہیں،اگر وہ بے بس ہیں تو ان کو چاہیے کہ وہ بھی کراچی کے عوام کے حقوق کے لیے ہمارے ساتھ شریک ہوں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کے مطابق دھرنے کو یقینی بنانے کے لیے مکمل پلان ترتیب دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں شہر بھر میں 5مقامات سے قافلے روانہ ہوں گے اور شاہراہ قائدین پہنچیں گے۔
تازہ ترین