• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Fourteen People Gun Down In Various Areas Of Usa
امریکا میں گذشتہ پندرہ گھنٹے کے دوران فائرنگ کے ہونے والے واقعات میں کم از کم چودہ افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گن وائلنس آرکائیو آرگنائزیشن کی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی ریاستوں لوزیانا، ٹینیسی، آئیوا اور فلوریڈا میں فائرنگ کے بیشتر واقعات رونما ہوئے۔

واضح رہے کہ امریکا میں ہر سال ہزاروں افراد مختلف علاقوں میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔

امریکی کانگریس میں اسلحہ فیکٹریوں کے مالکوں کے اثر ورسوخ کی بنا پر اب تک ہتھیاروں کو کنٹرول کئے جانے کے حوالے سے کوئی قانون وضع نہیں کیا جاسکا ہے۔
تازہ ترین