• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرداخلہ کی سوشل میڈیا کیلئے ضابطہ کار بنانے کی ہدایت

Interior Minister Directed To Policy For Social Media
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے سوشل میڈیا کے لیے ضابطہ کار بنانے کی ہدایت جاری کردی۔

وزارت داخلہ کے مطابق چوہدری نثار نے اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی اے کو ہدایات جاری کر دیں، ایس او پی بنانے کا مقصد سوشل میڈیا پر توہین اور ہتک آمیز مواد کی روک تھام ہے ۔

وزیر داخلہ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی اے کوسوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے مختلف ممالک کے قوانین کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چوہدری نثار نے رجسٹرڈ عالمی این جی اوز کے لیے وزارت داخلہ میں ونگ قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیرداخلہ نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بلانے کی درخواست بھی کی ہے۔
تازہ ترین