• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک، ہنڈریڈ انڈیکس 52876 پوائنٹس پر بند

Pakistan Stock Exchange 100 Index Rise 729 Points
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا ایک اور مثبت دن ،100 انڈیکس 729 پوائنٹس اضافے سے 52876 پر بندہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا،انڈیکس نے اونچی اڑان اڑی، تین دن میں 2100 سو پوائنٹس چڑھ گیا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن ساڑھے تین سو ار ب بڑھ گیا۔

ماہرین کہتے ہیں کہ ایم ایس سی آئی میں شامل ہونے کا ٹریلر ہے، فلم ابھی باقی ہے۔

کاروبار کے دوران انڈیکس نے 53 ہزار سے اوپر کاروبار کیااور معمول کے اختتام کے بعد پہلے پوسٹ ٹریڈنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح 53103 پرکاروبار کیا، آج مجموعی طور پر 60 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

کاروبار کئے گئے شیئرز کی مالیت 23 ارب 69 کروڑ روپے رہی،آج مارکیٹ میں پہلے پوسٹ کلوز سیشن کا انعقاد ہوا، پوسٹ کلوز سیشن ایم ایس سی آئی میں شامل کئے جانے کی تیاریاں ہے۔

چار بجے شروع ہونے والا پوسٹ کلوز سوا چا ر بجے تک جاری رہا، جس میں مجموعی طور پر 24 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔
تازہ ترین