• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل او سی بھارتی فوج کی یو این مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ

Indian Troops Opened Fire On Un Observers Vehicle On Loc
بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق تازہ واقعے میں بھارتی فوج نے ایل او سی پر یو این فوجی مبصرین گروپ کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کنٹرول لائن پر آؤٹ آف کنٹرول ہونے لگی، شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کے بعد اب اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑی پر گولیاں برسادیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں فوجی مبصرین کنٹرول لائن کے گشت پر تھے، جو حملے میں محفوظ رہے اور بحفاظت واپس کیمپ پہنچ گئے ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کی گاڑی میں فلپائن سے تعلق رکھنے والے میجر ایمانویل اور کروشیا کے میجرمرکو سفر کر رہے تھے اور ان کی گاڑی پر طریقہ کار کے مطابق نیلا جھنڈا لہرا رہا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے وقت دونوں افسران گاڑی سے اتر گئے اور محفوظ رہے۔
تازہ ترین