• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں خلائی ٹیکنالوجی اسمگل کرنے کا الزام، خاتون گرفتار

Woman Arrested On Charges Of Smuggling Us Space Technology
امریکا میں خلائی ٹیکنالوجی اسمگل کرنے کے الزام میںایک خاتون کو گرفتارکرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کو غیر قانونی طور پر انتہائی حساس کمیونیکشن ٹیکنالوجی چین کو منتقل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی محکمہ انصاف کا کہنا تھا کہ اگر 32 سالہ سی چن پر تمام الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو اسے 150 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔امریکی اٹارنی جنرل آفس کے ترجمان کے مطابق لاس اینجلس کی ضلعی عدالت میں تعطل کا شکار ضمانت کی درخواست کی سماعت کے موقع پر خاتون کے قصور وار ہونے پر اسرار کیا جائے گا۔

لاس اینجلس کی رہائشی سی چن پر الزام ہے کہ اس نے انٹر نیشنل ایمرجنسی اکنامک پاور ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، یہ قانون امریکا سے اشیا اور ٹیکنالوجی کی برآمدکے معاملے کو کنٹرول کرتا ہے۔

خاتون پر یہ بھی الزام ہے کہ متعلقہ لائسنس نہ ہونے کے باوجود وہ چین کیلئے حساس مواد خریدنے اور اسمگل کرنے میں ملوث ہے، جس میں فوجی مواصلات کیلئے استعمال ہونے والے آلات بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ خاتون پر الزام ہے کہ وہ خلا میں مواصلات کے نظام میں استعمال ہونے والے مخصوص آلات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے جبکہ ان آلات کی منتقلی کیلئے دستاویزات کی تیاری میں ان کی قیمت 500 ڈالر بتائی گئی تھی جو دراصل 100000 ڈالر تھی۔

محکمہ انصاف کا کہنا تھا کہ وہ متعدد برآمدات سے متعلق کیسز میں ملوث ہیں، سی چن کو سازش، منی لانڈرنگ، امیگریشن درخواست میں غلط معلومات دینے اور جعلی پاسپورٹ کے استعمال پر بھی چارج کیا گیا۔

امریکا کی قائم مقام اٹارنی جنرل ساندرا بران نے اپنے بیان میں کہا کہ برآمدات سے متعلق فیڈرل قوانین امریکی مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہیں جس کا مقصد ٹیکنالوجی کے پھیلاں کو روکنا ہے تاکہ اسے غلط ہاتھوں میں جانے سے بچایا جاسکے۔
تازہ ترین