• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد،ایم کیو ایم لندن کے 2کارکنوں کا 7روزہ تفتیشی ریمانڈ

Hyderabad Sindh 7 Day Remand For Interrogation 2 Workers London
متحدہ قومی موومنٹ لندن کے دو کارکنوں کو حیدر آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 7روزہ تفتیشی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ایم کیو ایم لند ن سے وابستہ دو کارکنان کو حیدر آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزمان محسن اور معید کو 7روز کے تفتیشی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزمان کے خلاف ریاست مخالف نعرے بازی اور دہشت پھیلانے کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔
تازہ ترین