• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی منصوبے کے مد مقابل، امریکی منصوبہ، بھارتی کردار اہم ہوگا

Opposite To Chinese Plan Us Launching India Specific Plan
امریکہ بھارت کے ساتھ مل کرچین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کے مد مقابل دو اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر کام کا آغاز کرنا چاہتا ہے، ان منصوبوں میں بھارت کا کردار اہم ہو گا،یہ منصوبے جنوبی ایشیائی ممالک کو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو باہم ملانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

دونوں منصوبوں کا خاکہ گذشتہ روزـبجٹ میںنئی شاہراہ اور ریشم منصوبہ کے نام سے شامل کیا گیا یہ اس بات کی طرف واضح اشارہ ہے کہ اس پر عملدرآمد کیا جائے گا،امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ جنوبی اور وسطی ایشیا کے حوالے سے اس بجٹ درخواست کے ان اقدامات کی تائید کی جائے گی۔

نیو سلک روڈ (NSR)افغانستان اور اس کے ہمسائیہ ممالک اوربحر ہند بحرالکاہل جنوب اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو ملائے گی،اس منصوبہ کے لئے علاقائی ممالک کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری کی جائیگی اور تعاون کے لئے کثیرالجہتی ترقیاتی بینکوںاور نجی شعبہ سے بھی مدد لی جائیگی۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ دور رس عوامی سفارت کاری کے پروگراموں میں بھارت افغانستان اور دیگر علاقائی ممالک کی بھر پور حمایت کرے گا،افغانستان میں اقتدار کی منتقلی بتدریج جاری ہے اور اس منصوبہ کی بدولت افغان عوام کامیاب اور اپنے طور پر کھڑے ہو سکیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ تعلقات کونسل کے جیمز میک برائڈ کے مطابق این ایس آر مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں اور وسطی ایشیا میں اقتصادی ترقی اور استحکام لانے کی صلاحیت ہے۔
تازہ ترین