• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سمندر میں نہانے پر 6 ماہ کیلئے پابندی

Bathing In The Sea Banned For 6 Months In Karachi
کراچی والو!ہوشیار خبردار،نہ سی ویو،نہ ہاکس بے، نہ سینڈزپٹ، سمندر میں نہانا منع ہے۔

پانچ روز میں 13 زندگیاں چلی گئیں، جس کے بعد سندھ حکومت نے ایکشن لے لیا، محکمہ داخلہ نے 6ماہ کے لیے سمندر میں نہانے پر پابندی لگادی، ساحل پر پولیس ہوگی لیکن لائف گارڈ نہیں۔

چار روز میں 12 انسانی زندگیاں نگلنے کے بعد آخر کار حکومت سندھ کواحساس ہو ہی گیا، سمندر میں نہانےپر 6ماہ کیلئے پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

بہت دیر کی مہرباں آتے آتے، درجن بھر افراد سمندر کی بپھری موجوں کی نذر ہوگئے،کئی گھروں میں صف ماتم بچھ گئی، بہت سے خاندان اپنے پیاروں سے ہمیشہ کیلئے محروم ہوگئے، نہ جاگی تو سندھ حکومت اورشہری انتظامیہ، جن کی سنگین غفلت بہت سوں کو نہ بھول پانے والا غم دے گئی۔

آخر کار محکمہ داخلہ سندھ خواب غفلت سے جا گا اور سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی،جاری نوٹیفکیشن میں سمندر میں نہانے پر 6ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

ڈوبنے والے افرادمیں زیادہ تر نوجوان تھے، مئی میں سمندر میں مدوجزر بڑھ جاتا ہےاورلہریں اونچیں ہوجاتی ہیں ۔

کمشنر کراچی نے سمندر میں نہانے پابندی کیلئے حکومت سندھ کو کوئی تجویز نہیں دی تھی،رابطہ کرنے پر کوئی جواب بھی نہیں دیا گیا۔

دوسری جانب سیکریٹری داخلہ نے بھی اپنا اختیار استعمال تو کیا لیکن اب پچھتائے کیا ہوتا ہے۔
تازہ ترین