• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بھوربن کے ہوٹل کا کچن سیل کر دیا

Punjab Food Authority Sealed Restaurants In Bhorbhan
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بھوربن میں کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے ہوٹل کا کچن سیل کردیا جبکہ ہوٹل پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ۔

ٹیم کے مطابق ہوٹل کے کچن میں لال بیگوں کی بھرمارپائی گئی جبکہ کھانے پینے کی اشیاء کا معیار بھی ناقص تھا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نےبھوربن میں کارروائی کرتےہوئےکاکروچوں کی بھرماراورناقص خوراک پرایک فائیو اسٹار ہوٹل کا کچن سیل کر دیا اورہوٹل کو ایک لاکھ روپےجرمانہ کر دیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں بھی کارروائی کی اور ایک بڑے ہوٹل کے کچن میں ناقص صفائی کےانتظامات پر 10لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کےمطابق ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ بلاول ابڑو کی قیادت میں ٹیم نے بھوربن میں کارروائی کی،فائیواسٹار معروف ہوٹل کے کچن میں کاکروچوں کی بھرمار پائی گئی۔

گٹر کی کھلی نالی کچن کے اندر سے گزر رہی تھی،آئس کریم کھلی اور انتہائی ناقص حالت میں اسٹورکی گئی تھی،جبکہ پانی کے فلٹر ایکسپائر اور انتہائی گندے ہوچکےتھے،ٹیم نے ناقص صفائی اور غیرمعیاری خوراک پرکچن سیل کرکےہوٹل انتظامیہ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کےمطابق اسی فائیو اسٹار ہوٹل کا کچن 6 ماہ پہلے بھی سیل کیا گیا تھا۔
تازہ ترین