• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائی ٹینک کی کہانی چرانے کا الزام ، 300 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

Man Sues For Apparently Stealing Of Titanic Story Claim Damages For 300 Million Dollars
امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک شہری نے ہالی ووڈ کی سپر ڈوپر بلاک بسٹر فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ کے ہدایتکار جیمز کیمرون پر فلم کی کہانی اور جیک کے کردار کو چرانے کا الزام لگادیا۔

دیوقامت بحری جہاز کی داستان ٹائی ٹینک 20 برس پہلے آئی جس نے باکس آفس پر تہلکہ مچاتے ہوئے کھڑکی توڑ کمائی سمیٹی۔ اس فلم کو اب تک بلاک بسٹر قرار دیا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اس سپر ہٹ فلم کے ہدایتکار جیمز کیمرون پر کہانی چرانے کا الزام لگ گیا ہے۔ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے اسٹیفن کمنگز کا کہنا ہے کہ اس نے جیک ڈائوسن کے کردار کی داستان یار دوستوں سے بیان کی تھی جسے جیمز کیمرون نے سنا اور پوری فلم ہی بناڈالی۔

کہا جارہا ہے کہ اسٹیفن نے ہدایتکار جیمز کیمرون پر 300 ملین ڈالرز ہرجانے کا دعویٰ بھی کردیا ہے، تاہم فی الحال جیمز کیمرون کا موقف سامنے نہیں آیا۔
تازہ ترین